Tech Urdu

What is a Virtual Assistant

ایسے ہنرمند افراد جن کے پاس کوئی اسکل ہے جیساکہ انکو ایم ایس آفس پرکام کرنی کی مہارت حاصل ہے، کوئی فوٹوشاپ میں ایکسپرٹ ہے، کسی کو وڈیو ایڈٹنگ اچھی آتی ہے، اسکے علاوہ اگر کوئی بھی ہنر اگر کسی انسان میں موجود ہے تو وہ گھر بیٹھے مجازی طور پر ان افراد کے لیے کام کرسکتاہے جن کے پاس پیسا ہے، وصائل ہیں مگر ان کے پاس یا تو ٹائم نہیں ہے یا وہ اسکلڈ نہیں ہیں۔

اگر آپ کو ورچوئل اسسٹنٹ بننا ہے تو آپ کو سب سے پہلے ایمازون کے اوپر سیلر بنکر سوچنا ہوگا۔

کچھ اہم نقات ورچوئل اسسٹنٹ بننے کے لئے۔

آپکو سیکھنا ہوگاکہ ایمازون بزنس کیا ہے؟

چیزیں بکتی کیسے ہیں؟

بزنس ماڈل کیا ہے؟

ہول سیل ماڈل کیا ہوتاہے؟

ایف بی ایم کیا ہوتاہے؟

 ایف بی اے کیاہے؟

ورچوئل اسسٹنٹ کی خوبیاں۔

ان  سب ٹاپکس کے بارے میں ہم تفصیل سے آپ کو  بتاتے رہیں گے۔آپ ایسا بھی کر سکتے ہیں کہ آپ بڑے بڑے سیٹھ حضرات سے ملاقات کرکے انکو اپنے تجربات شیئر کرسکتے ہیں۔ کہ آپ کیسےکاروبار کرسکتے ہیں؟

خاص کرکے ایمازون کے پلیٹفارم پر ان کو سروسز دے سکتے ہیں۔ کیوں کہ ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ان سب چیزوں کو سمجھیں ، ان پر اسٹڈی کریں یا تجربات کریں پھر جاکے کاروبار شروع کریں۔

ورچوئل اسٹنٹ کے پاس صرف یہ اسکل نہیں ہوتا کے وہ پراڈکٹس کو لسٹنگ کرے یا ان کی پرائس سیٹ کرکے پوسٹ کردے،  ایک اچھے وی اے کو یہ پتا ہوتا ہے کہ پراڈکٹ کی ڈسکرپشن کیسے لکھی جائے ۔ ان کے پاس ایسے کی ورڈ ہوتے ہیں جو گوگل میں زیادہ تلاش کئےجاتے ہیں۔ ایک اچھے وی اے کو سرچ انجن آپٹیمائزیشن کی نالج بہت ضروری ہے۔سیل اور ٹریڈ کو کامیاب کرنے کے لئے آپ کو مارکیٹ ریسرچ اور اسکل چاہئے۔ کہ اس وقت مارکٹ میں کونسی پراڈکٹس زیادہ بک رہی ہیں؟

ورچوئل اسسٹنٹ کیا کرسکتاہے؟

کچھ لوگ اکاؤنٹنٹ ہوتے ہیں، بنیادی طور پہ وہ بھی وی اے ہوتے ہیں ایمازون کے۔ سپلائی چین کے کچھ ایکسپرٹ ہوتے ہیں۔ پروکیورمینٹ کے کچھ ایکسپرٹ ہوتے ہیں۔وی اے کو پتا ہوتا ہے کہ پراڈکٹس چائنہ سے کیسے منگوائی جاتی ہیں؟

جب آپ جاب ڈہونڈنے نکلتے ہیں کہ آپ یہ ذہن میں سوچیں کہ جہاں میں کام کرنے جاؤں گا وہاں پر مجھے گائیڈ کیا جائے گا کہ آپ ایسے ایسے کام کریں یہ طریقہ کار ہے۔ بلکل بھی یہ نہیں ہوگا، اچھی جاب تب ملے گی جب آپ ان کو بتائیں کہ آپ جو یہ کام کررہے ہیں میں اس سے زیادہ بہتر طریقے سے کرسکتا ہوں۔

اگر آپ ایک اچھے رائٹر ہیں تو آپ ان کو ایسے پراڈکٹ ڈسکرپشن لکھ کر دے سکتے ہیں کو وہ حیران ہوجائیں۔ آپ اگر اچھےورچوئل اسسٹنٹ ہیں تو آپ ایمازون کی ویب سائٹ پر جاکر ایسے پراڈکٹس ڈھونڈیں جو کہ پراڈکٹ تو اچھی ہے مگر اسکو اچھا کرکے پیش نہیں کیا گیا ۔

مطلب کے اس پراڈکٹ کی ڈسکرپشن متاثرکن نہیں لکھی گئی ہے۔ آپ اس پراڈکٹ کے مالک کو کانٹیکٹ کرکے یہ آفر دے سکتے ہیں کے سر میں آپ کی پراڈکٹ کی اچھی ڈسکرپشن لکھ سکتا ہوں۔ جس سے آپ کے پراڈکٹ کی سیل میں کافی اضافہ ہوگا۔ ایمازون کے اوپر آپ کو ایسے کی ورڈ استعمال کرنے ہون گے جو کہ زیادہ سرچ ہوتے ہیں۔

آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ کونسی پراڈکٹس زیادہ ڈمانڈ والی ہیں؟ جس کو پراڈکٹ ہنٹنگ کہا جاتا ہے۔ اگر ہم کو ورچوئل اسسٹنٹ کے بارے کچھ سیکھنا ہے تو ہم ایمازون کی آفیشل ویب سائٹ سے سب کچھ سیکھیں گے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!