Tech Urdu

What is Search and Why is it so Important - Class - 3

What is Search and Why is it so Important – Class – 3 | سرچ کیا ہے اور یہ کیوں اہم ہے

آج ہم یہ جانیں گے کہ سرچ کیا ہوتی ہے؟ اور یہ کیوں اہم ہے اور اسکا ڈجیٹل مارکیٹنگ میں کیا کردار ہے؟

انسان ہمیشہ سے کسی نہ کسی چیز کی تلاش میں رہتا ہے۔اس کو سوالوں کے جواب چاہئیں، اس کو نئی چیزیں دریافت کرنی ہیں۔ یہ ساری چیزیں انسان کی فطرت میں شامل ہیں اورسرچ بھی انسان کی فطرت میں اسکا شمار ہوتاہے۔

مشھور سائنسدان البرٹ آئنسٹائن کا کہنا ہے کہ “نہ تو وہ زیادہ چالاک تھےنہ ہی ان کے پاس کوئی خاص تحفہ تھا، مگر وہ بہت زیادہ متجسس یعنی شوق رکھتے تھے کہ مجھے کچھ کرنا ہے”۔ اس کی وجہ سے آج تک جو انہوں نے جتنی بھی ایجادات کی وہ ہم سب کو فائدہ دے رہی ہیں۔ اور ہم ان کو یاد رکھتے ہیں کہ ان کی وجہ سے آج ہم کو یہ صحولتیں میسر ہیں۔

ہمارا ٹاپک بنیادی طور پر سرچ ہے جو کہ منحصر ہے معلومات پر۔ وقت کے ساتھ ساتھ جس طرح سے سائنس ترقی کرتی جارہی ہے، تو ساری کی ساری انفارمیشن ڈجیٹل پے موو ہوتی جارہی ہے۔ ڈجیٹل پے موو ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی جو موبائل ڈوائس ہے یا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہےآپ ان ڈوائسز پہ کنیکٹڈ رہتے ہیں۔ تو یہ ڈوائسز آپکو ہر وقت تازہ ترین معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں۔ آپ واٹس پہ میسیج کرتے ہیں، ای میل کرتے ہیں، اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے ہیں، تو وہ سارا ڈیٹا کہیں نہ کہیں ڈیٹابیس میں محفوظ ہوتا رہتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق جو سارے انسان ہیں وہ سب کےسب انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوسکے ہیں۔

ہم یہاں دنیا کے 12 مشھور سرچ انجنس کی لسٹ دے رہے ہیں۔

1۔ Google
2۔ Bing
3۔ Yahoo
4۔ Baidu
5۔ AOL
6۔ Ask.com
7۔ Excite
8۔ DuckDuckGo
9۔ Wolfram Alpha
10۔ Yandex
11۔ Lycos
12۔ Chacha.com

اوپر جو ہم نے سرچ انجنس کی لسٹ دی ہے، ان سب میں سے گوگل نمبر 1 پر ہے اور بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔

سرچ انجن اتنا اہم کیوں ہے؟

ہمکو یہ تین الفاظ سمجھنے ہیں “سرچ انجن آپٹیمائیزیشن” ان تینون الفاظوں کو اگر ہم اچھے طریقے سے سمجھ گئے تو ہم کو ایس ای او پر عبور حاصل ہوجائے گا۔

سرچ کیا ہے What is Search

سرچ بنیادی طور پہ ہمیں بتاتی ہے کہ جب ہم کچھ تلاش کرتے ہیں تو اسکی کچھ وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جیساکہ تلاش کرنے والے کو اسکی ضرورت ہے یا اسکی چاہت ہے کہ وہ جو تلاش کررہا ہے اسکو مل جائے۔ یہ سرچ کرنا ایک ارادہ، نیت یا مقصد کہلاتا ہے، اگر آپ کسی اچھے ڈاکٹر کی تلاش کررہے ہیں، تو آپ سرچ انجن پرجاکے کلینک یا ڈاکٹر سرچ کریں گے تو آپ کو اپنا مطلوبہ ڈاکٹر مل جائے گا۔

تو یہ کیسے ممکن ہوا؟

یہ ایسے ممکن ہوا کہ جو ڈاکٹر ہے اس نے اپنا کوئی فیس بک پیج یا ویب سائٹ بنارکھی ہے، جس میں اس ڈاکٹر نے اپنے کلینک کا مکمل ایڈریس، کانٹیکٹ نمبر اور اپنے شعبے کے مطعلق ساری معلومات درج کی ہوئی ہے۔ جب آپ گوگل میں ڈاکٹر کا نام سرچ کرتے ہیں تو سرچ انجن کے پاس تو وہ ڈیٹا موجود ہوتا ہے، وہ تلاش کرنے والے کو پلک جھپک میں اسکرین کے سامنے ساری معلومات فراہم کر دیتاہے۔

فرض کریں اگر آپ کسی بڑے شہرجیساکہ کراچی میں گھومنے گئے ہیں اور آپ کو کسی اچھے ہوٹل میں لنچ کرنا ہے تو آپ سرچ کریں گے  “بیسٹ ہوٹلز ان کراچی” تو آپ کے سامنے لا تعداد معلومات آجائے گی۔ ان دونوں مثالوں سے یہ آپ سمجھیں کہ آپ کو ڈاکٹر کی تلاش تھی تو آپ نے سرچ انجن کا استعمال کیا اور آپ کو بھوک لگی تو آپ نے گوگل کا سہارا لیا۔

اس طرح سے اگر آپ اچھی موبائل کی تلاش میں ہیں کہ اچھے فیچرس والی موبائل خریدیں یا اچھا سا لیپ ٹاپ ڈھونڈ رہے ہیں جو کم کیمت والا ہو اور اس میں ریم اچھی لگی ہوئی ہو، ہارڈ ڈرائیو بڑی ہو اور بھی اچھے فیچرس اس میں موجود ہوں تو آپ سرچ کرنا شروع کرتے ہیں۔

مارکیٹنگ حکمت عملی

یہ تلاش کرنے کا جو طریقہ ہے اسکو مارکیٹرس استعمال کرکے فائدا اٹھاتے ہیں اور اپنی پراڈکٹس کی مارکیٹنگ کرکے کیمپیئن چلاتے ہیں، کہ لوگ جب سرچ کریں کوئی پراڈکٹ تو ان کو انکی پراڈکٹ سامنے آجائے جس سے وہ اچھا خاصا پیسا کما سکیں۔

کسی بھی ویب سائٹ پر انفارمیشن کے چینلز ہوتے ہیں وہ چار طرح سے تقسیم کئے گئے ہیں۔ جب لوگ آپ کو سرچ کرتے ہیں ان میں سے “سرچ، سوشل، ریفرل اور ڈائریکٹ” شامل ہیں، جن کے ذریعے ویب  سائٹ پر ٹریفک آتی ہے۔

آ

ان چاروں چینلز کو سمجھنا بہت ضروری ہے کہ سب سے بڑا جو چینل ہے وہ سرچ ہے۔ کیونکہ جب کوئی گوگل پر کوئی پراڈکٹ سرچ کررہا ہے اور اسکو آپ کی ویب سائٹ پر وہ پراڈکٹ مل جاتی ہے اور وہ وہاں سے خریداری کرتا ہے تو یہ سرچ انجن کے مطابق پہلے نمبر پر چینل ہے کیونکہ ٹریفک آپ کو ڈہونڈ کر آرہی ہے۔

سوشل میڈیا چینل

اگر کوئی آپ کی پراڈکٹ کو فیس بک پر دیکھتا ہے اور اسکو خریدتا ہے تو یہ وہ چینل ہے جس کو سوشل میڈیا چینل کہتے ہیں، جس پر لوگ صرف فرینڈشپ کرنے آتے ہیں، تصویریں لگاتے ہیں، چیٹ کرکے ٹائم پاس کرتے ہیں۔

ریفرل چینل

اور اگر کسی نے آپ کی پراڈکٹ کے بارے میں بتایا کہ میری اس لنک پر کلک کرکے جائیں اور اس پراکٹ کو جاکے خرید کرلیں تو یہ ریفرل چینل کہلاتا ہے۔ اور اس رفرل لنک دینے والے کو اس پراڈکٹ کی سیل پر کمیشن ملتا ہے۔

ڈائریکٹ چینل

اور اگر آپ کو پتا ہے کہ مجھے دراز کی ویب سائٹ پر یہ پراڈکٹ مل جائے گی اور آپ ڈائریکٹ براؤزر کھول کر دراز والوں کی ویب سائٹ کھول کر خریداری کرتے ہیں تو یہ ڈائریکٹ چینل کہلاتاہے۔

Search English Channel Types

آرگینک سرچ کیا ہے؟ What is Organic Search

جب بھی کوئی یوزر کسی سرچ انجن پہ آکر آپ کی پراڈکٹ، ویب سائٹ، آپ کا آرٹیکل یا کچھ بھی سرچ انجن پر جاکے حاصل کرے اسکو آرگینک سرچ کہا جاتاہے۔ اگر آپ کو سرچ کے بارے میں نہیں پتا تو آپ کی ڈجیٹل مارکیٹنگ  فلاپ ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کو ڈجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی کا پتا نہیں کہ لوگ کیا سرچ کررہے ہیں اور آپ ان کو کیا دے رہے ہیں؟ کیا واقعی آپ ان کی ضروریات پوری کررہے ہیں یا اپنی  ہی من مانی کر رہے ہیں؟ تو آپ کا کامیاب ہونا نا ممکن ہے۔ اور جو تلاش کرنے والے کی حصاب سے چلے گاتو وہ ضرور کامیاب ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!