Tech Urdu

What is SEO

 اس ٹاپک کو سمجھنے کہ لئے آپ تھوڑا سا گوگل کو نظر میں رکھیں۔ What is SEO ایس ای او کیا ہے

اگر آپ موبائل  یا اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں کوئی براؤز کھولتے ہیں جیسا کہ گوگل کروم ہے تو یقینا آپ کو نیچے دی گئی تصویر دکھائی دے گی۔

google

اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو آپ اکیلے نہیں ہیں، جو لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ان میں سے %93  کا تعلق گوگل سرچ انجن سےہوتا ہے۔

اس بات سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سرچ انجن کی ڈجیٹل ورلڈ میں کتنی بڑی اہمیت ہے۔ ہوئا کے مطابق ہر مہینے گوگل کے اوپر 100 بلین سے زیادہ سرچز ہوتے ہیں اور اس کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔آپ نے یہ نوٹ کیا ہوگا کہ دنیا بھر کے کاروبار اب آن لائن بنتے جارہے ہیں ۔ اس کی  ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آن لائن کسٹمر ملنا آسان ہوگیا ہے۔

  آج کل ہزاروں کی تعداد میں نئی کاروباری ویب سائٹس بن رہی ہیں۔ جن پر لوگ اپنی آن لائن پراڈکٹس بیچ رہے ہیں۔ اس عمل کو ڈجیٹل پریزنس کہا جاتا ہے۔

اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ گوگل یا دوسری سرچ انجن ہیں وہ کیسے تعین کرتی ہیں کہ کس ویب سائٹ کو پہلے نمبر پرلانا ہے اور کس ویب سائٹ کو پہلے پیج پر رینک کرناہے؟ اس سارے پراسیس کے پیچھے ان سرچ انجس کا الگورتھم کام کر رہا ہوتاہے، جوکچھ فارمولا یا بنیادی قوانین کے طور پر کام کرتا ہے۔

اگر ہم کو ایس ای او آتی ہے تو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتاہے؟ ایسے میں ایک طرف سرچ انجن بڑہتے جارہے ہیں اور دوسری طرف کاروبار بڑہتے جارہے ہیں۔ تو کیسے تعین ہوگا کہ کس بزنس کو کس یوزر کے ساتھ ملایا جاسکتا ہے؟

 کہا جاتا ہے۔

  اس صورتحال کے مدنظر ایک نئی پوزیشن تخلیق کی گئی ہے جس کوایس ای او ایکسپرٹ کہاجاتاہے۔

ایس ای او ایکسپرٹ یا ماھر کیا ہوتے ہیں؟

یہ وہ ماہر لوگ ہوتے ہیں، جو گوگل کو سمجھتے ہیں کہ یہ کیسے کسی کی ویب سائٹ کو رینک کرتی ہے یا پہلے نمبر یا پیج پرلاتی ہے؟اس لیے ہم نے اپنی ویب سائٹ پر نیچے دئے گئے ٹاپکس کور کریں گے۔

سرچ انجن کیا ہوتاہے؟

وہ کس طرح سے کام کرتا ہے؟

اس کی کیا کیا الگوردم ہیں؟

اس میں بزنس کو کیسے دیکھا جاتاہے؟

ویب سائٹس کیسے بنتی ہیں؟

اور یوزر کیسے سرچ کرتاہے؟

ان تمام سوالوں کے جوابات ہم اس کورس میں آپ کو دیں گے، اور نہ صرف ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایس ای او کیسے کام کرتی ہے ۔ ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ آپ اپنے بزنس کے لئے یا اپنے کلائنٹ کے بزنس کے لئے اس کو کیسےاستعمال  کرسکتے ہیں۔ اس میں نہ صرف ہم بزنس کی بات کریں گے مگر فری لانسنگ کے بارے میں بھی آپ کو بتائیں گے کس طرح سے آپ بڑی بڑی ویب سائٹس پر جاکے اپنے اسکل کے مطابق سروسز آفر کرکے اچھا خاصا پیسا کما سکتے ہیں۔

سرچ انجن آپٹیمازیشن کیا ہوتی ہے؟

یہ ایک ایسا پراسیس ہے جس پر عمل کرکے ہم کام کرتے ہیں جس کو گوگل پسند کرتا ہے، یا دوسرے سرچ انجن ہمیں کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔ان کے تحت ہم اپنے پیجز کو رینک کرواسکتے ہیں۔اس کے اندر تھوڑا ٹیکنیکل پارٹ بھی ہے جیسا کہ اس کا الگوردم ہے جس کو ہمیں سمجھنا بہت ضروری ہے۔ یہ اتنا مشکل نہیں ہے، آپ کو صرف اسکو سمجھنا ہے اور اسکے نوٹس تیار کرنے ہیں۔

یہ کورس ہر کوئی نہیں کرسکتا، مگر اسکے لئے آسان ہوگا جواپنے آپ سے اور اپنے کام سے مخلص ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ آپ نہ صرف اسکو سیکھیں گے مگر اسکو مزید ڈجیٹل مارکٹ میں بڑھائیں گے، کیونکہ یہ جو کورس ہے اسکا بڑا اسکوپ ہے اگر آپ اسکو ایک بار سمجھ گئے تو بس آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایس ای او کورس کے فوائد کیا ہیں؟

آپ گھر بیٹھے بہت سارا پیسا کماسکتے ہیں۔ ایس ای او کی آج جو ڈمانڈ ہے اس سے کہیں زیادہ آنے والے کل میں اسکی مانگ بہت زیادہ ہونے والی ہے۔ جوکہ کبھی کم نہیں ہوگی مزید بڑھتی رہے   کیا ہےاور اس کو سیکھنا کتنا اہم ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ یہ جان گئے ہونگے کہ ایس ای او کیا ہے اور اسکو سمجھنا اور اسکو استعمال کرنا کتنا لازمی ہے۔ اس کورس کی اگلی کلاس میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس کورس کوکیسے اسٹارٹ کرنا ہے اور اسکی بناوٹ کیا ہے؟

ایمازون پر سیلر کیسے بنیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!