Tech Urdu

SEO Course Structure Urdu

SEO Course Structure Class -2 | ایس ای او کورس کی بناوٹ

ایس ای اوکورس کی کلاس 2 میں خوش آمدید، آپ مخلتف شعبوں، مختلف عمر، مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہوںگے۔ ان ساری چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ کورس ڈزائن کیا ہے۔ ویسے تو یہ کورس سب کے لئے ہےجو اس اہم ٹاپک کو سمجھ کر اس سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اس سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

کورس کرنے کہ لئے اہم نقاط

اس کورس کو مکمل کرنے کہ لئے یہ ضروری ہے کہ آپ اس کو شروع سے سمجھتے جائیں اور اسکو اسٹیب بائے اسٹیپ سمجھتے جائیں، جہاں پر بات سمجھ نہ آئے توپہلے اسکو کلیئر کریں، پھر آگے جائیں۔ ایسے ہی آگے چلے جانے سے آپ مکمل اسکو سمجھ نہیں پائیں گے اور اسکو کرنے کا فائدہ نہیں ہوگا۔ ہم نے اس کورس کے 30 سیکشنز بنائے ہیں جس میں 200 سے زیادہ ٹاپکس ہیں، جس میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ گوگل کیا ہے؟ اس کی مد مقابل کونسی سرچ انجن ہیں؟ گوگل کیسے کام کرتا ہے؟ سرچ انجن کیسے بنا؟ اسکی تاریخ کیسے بنی؟ ان سب ٹاپکس کو سمجھنے کے بعد ہم اپنے اصلی ٹاپک کو شروع کریں گے کہ ایس ای او کیسے کرنی ہے، اور اسکو کرنے کہ بعد آپ کیسے اسکو مارکیٹ کرسکتے ہیں؟ کیسے اس سے پیسے کما سکتے ہیں؟ کیسے اسکو اپنے بزنس کے لئے استعمال کرسکتے ہیں؟ کس طرح سے اسکو آپ جاب میں استعمال کرسکتے ہیں؟ یہ ساری چیزیں ہم کوشش کرینگے کہ اس کورس میں مکمل کریں اور آپ کو مکمل معلومات فراہم کریں۔ تاکہ آپ اس کو مکمل کرنے کہ بعد جاب حاصل کرنے میں کامیا ب ہوجائیں یا اسکو اپنے کاروبار میں استعمال کرکے کامیابی حاصل کرلیں۔

سرچ انجن کیوں ضروری ہے؟

آج کل کا دؤرڈجیٹل مارکیٹنگ کا دؤر ہے جس کو سرچ کی بہت زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔ اگر آپ اس سرچ کو مس کردیں گے تو آپ ڈجیٹل مارکٹنگ نہیں کر سکیں گے۔ اس کو سمجھنے کے لئے آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا، جلدی میں آپ اس کو کبھی بھی سمجھ نہیں پائیں گے، اور اس سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اس کورس میں ہم 80-70% ہم پریکٹیل کریں گے۔ کیونکہ صرف سمجھنے سے آپ  کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، آپ کو باقائدہ گوگل پر جاکے پریکٹیکل کرنا ہوگا، ورنہ یہ کورس آپ کو کبھی فائدہ نہیں دیگا۔

اس کورس سے مطعلق ہم کچھ کوئز بھی رکھیں گے، جو آپ کے دماغ میں ہماری ڈالی ہوئی تعلیمات یا ٹریننگ کے بارے میں آپ کا امتحان ہوگا، یہ اس لئے کہ پتا چلے کہ آپ کو یہ کورس کتنے فیصد سمجھ آیا ہے۔ اگر سمجھ نہیں آیا ہے تو اسکی وجوہات کا پتا لگائیں گے اور اسکو پورا کرنے کی کوشش ہم اور آپ ملکر کریں گے۔

ہم نہ صرف آپ کو یہ سمجھائیں گے کہ یہ کورس کیسے مکمل کرنا ہے، مگر اس کو سمجھنے کہ بعد آپ میں کمیونیکیشن اسکل بھی سکھائیں گے کہ آپ انے باس یا کلائنٹ کیسے پریزنٹ کریں گے کہ اس کورس کے فوائد کیا ہیں؟ یا اس سے کیا حاصل کیا جاسکتاہے؟ آپ اس اسکل کو کیسے متعارف کروائیں گے؟ یہ ساری باتیں آپ با آسانی اس کورس کو مکمل سیکھنے کے بعد سمجھ جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!