Tech Urdu

Introduction to Digital Marketing Digital Marketing Course Urdu Learn Digital Marketing

ڈجیٹل مارکیٹنگ کا تعارف

اسلام علیکم دوستو، امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے، آج میں آپ کے لئے ڈجیٹل مارکیٹنگ کا کورس  لایا ہوں، میں دعوا کرتا ہوں یہ کورس سیکھنے کے بعد آپ   نہ صرف ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ بن سکتے ہیں، بلکہ سوشل میڈیا پلیٹفارمس  ( فیس بک، ایڈ ورڈس، انسٹاگرام، لنکڈان،       پنٹریسٹ ، گوگل اینالٹکس  اور ورڈ پریس)  کے بارے میں بھی جان جائیں گے، کہ ان سب پلیٹفارمس کو استعمال کرتے ہوئے ہم ڈجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں گے۔

اس کورس کو سیکھنے کے بعد آپ کو کھیں اور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ آج کل بہت سارے نوجوان لڑکے لڑکیاں پڑھے لکھے بے روزگار بیٹھے ہیں، جابز نہیں مل رہی انکو، بزنس کے لئے پیسہ نہیں ان کے پاس، اگر پیسہ ہے تو تجربہ نہیں کہ کیسے بزنس کیا جائے؟ اور بھی بہت ساری وجوہات ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے یہ کورس لانچ کیا ہے۔

ان سارے پرابلمس کو دیکھتے ہوئے اگر آپ یہ ڈجیٹل مارکیٹنگ کا کورس جو ایک ایسا اسکل ہے جو آپ اگر سیکھ لیں تو نہ صرف آپ اپنے کاروبار کی اچھی پروموشن کرسکتے ہیں بلکہ آپ اپنے کلائنٹ کے لئے بھی یہ سروس دے سکتے ہیں، کیوں کہ یہ بڑی ھائے پیئنگ جابز ہوتی ہیں۔

اگر آپ گروڈاٹ کام، اپ ورک ڈاٹ کام یا فری لانسر ڈاٹ کام  ویب سائٹس پر جائیں، یہ بہت بڑی فری لانسنگ مارکٹ پلیسز ہیں۔ ان ویب سائٹس پہ آپ جاکے دیکھیں گے توآپ حیران ہو جائیں گے کہ ڈجیٹل مارکیٹنگ کی کتنی بڑی ڈمانڈ ہے۔

 

guru

freelancer

upwork

وہاں پہ کیا ہوتا ہے؟

ان ویب سائٹس پہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے لوگ جن کے فیس بک کے پیج ہوتے ہیں اپنے بزنس کے حوالے سے بنائے ہوئے مگران پیجز کو چلانا، نئے کلائنٹس کو اپنے طرف متوجہ کرنا، نئی پڑاڈکٹس کی مارکیٹنگ کرنا اور بہت سارے کام جو وہ خود نہیں کرسکتے ان کو علم نہیں ہے یا ان کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے کہ یہ سارے کام وہ خود کریں۔تو ایسی صورتحال میں وہ کاروباری لوگ ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹس کو ہائر کرتے ہیں کہ آپ ہمارے کاروبار کی ایڈورٹائزمینٹ کریں، اسکو پروموٹ کریں اور وہ ساری سروس دیں، اور اسکے بدلے وہ اس کام کرنے والے ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ کو اچھی خاصی تنخواہ دیتے ہیں۔

Digital Marketing 3 Points

  1. Define Target Audience (Need / Pain)
  2. Attract Audience on Social Media (Facebook / YouTube / Instagram / Twitter / Google / LinkedIn
  3. Make Sales

ہدف کے سامعین یا مطلوبہ ناظرین کی وضاحت کیسے کریں (ان کی ضرورت / ان کا درد / ان کی تلاش کیا ہے؟)

سوشل میڈیا (فیس بک / یوٹیوب / انسٹاگرام / ٹویٹر / گوگل / لنکڈ ان پر سامعین کو کس طرح راغب کریں۔

سیلز بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

 یہاں پر میں صرف آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ڈجیٹل مارکیٹنگ ہے کس چیز کا نام؟ کیوں اتنا ہوا میں اڑ رہا ہے؟ سب کی زبان پر یہی آ رہا ہےکہ یہ کورس سیکھ لیں، اور کچھ نہ کریں۔

میں اس کورس کو تین مراحل میں سادے طریقے سے سمجھانے کی کوشش کرونگا، مطلب کہ اس کو تین مراحل سے گزرنا ہوگا۔ اور اس کے بعد ہم میڈئمس  ڈفائن کریں گے، یہ میڈئمس کیا ہیں؟ ان کو بھی سمجھائیں گے۔

ڈجیٹل مارکیٹنگ جو ہے وہ ہم کو سکھاتی ہے کہ سب سے پہلےآپ اپنے ٹارگیٹ آڈینس ڈہونڈیں، مطلب یہ کہ آپ ان افراد تک رسائی حاصل کریں جن کو آپ کی ضرورت ہےکہ آپ ان کے مسائل حل کرکے دیں ۔ میں اگر فری لانسنگ کا کام کرتا ہوں  یا میں اگر ویب ڈویلپمینٹ کا کام کرتا ہوں یا میں ڈجیٹل مارکیٹنگ کا کورس بنا رہا ہوں تو میں اپنے اس کام کے حساب سے کلائنٹس تلاش کروں گا کہ میں ان کو اپنی سروس دے کر پیسے کما سکوں۔ہماری  ساری یہ ٹارگیٹ آڈینس ہے جو اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، ہم ان کو ہی تلاش کریں گے۔

ٹارگیٹ آڈینس دو طریقوں سے ڈفائن ہوتی ہےایک جسکوضرورت ہے، جیساکہ ابھی میں نے وضاحت کی ہے، دوسرا طریقہ یہ کہ پین پوائنٹ مطلب  اپنے کلائنٹ کی دکھتی ہوئی رگ ڈہونڈ لیں توآپ کا کام آسان ہوجائے گا، مطلب کہ آپ نے کسی کی مشکل آسان کردی، کسی بھی وجہ سے وہ پریشان تھا ، اسکو کوئی تکلیف تھی، کوئی مسئلہ تھا، اور آپ نے اس کی تکلیف کا حل ڈہونڈ لیا اپنے پراڈکٹ اور سروس کے ذریعے سے۔

جو دوسرے نمبر پر ہے ڈجیٹل میڈیا کے ذریعے سے جیسا کہ (فیس بک، یوٹیوب، ٹوئیٹر، انسٹاگرام ، گوگل، لنکڈان یا      پنٹریسٹ کے ذریعے سے اپنی آڈینس کو اپنی طرف متوجہ کرنا،  ان سارے پلیٹ فارمس پر ہم تفصیل سے بات کریں گے، مگر میں یہاں پہ واضع کروں کےان پلیٹ فارمس میں سے صرف ایک پر بھی  فوکس کرتے ہیں تو آپ جو تیسرا پوائنٹ  ہے مطلب کے سیلز بنانے کاطریقہ سیکھ جائیں گے۔

مطلب یہ کہ اگر آپ صرف فیس بک پر ہی اپنی ٹارگیٹ آڈینس تلاش کریں تو   کافی ہوگا، اور آپ کو کسی دوسرے پلیٹ فارم پر جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

اگر میں ڈجیٹل مارکیٹنگ کے راز کو بے نقاب کروں تو یہ ہے کو سب سے پہلے آپ اپنی ٹارگیٹ آڈینس کو ڈھونڈیں ، دوسرا اپنی آڈینس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر اپنی طرف متوجہ کریں، ان کو سروسز کی پیشکش کریں، یہ دونوں ٹرکس استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی سیلز کو جنریٹ کرسکتے ہیں۔

یہ بات یاد رکھیں کہ لاتعد یوزرس انٹرنیٹ پر موجود ہیں مختلف پلیٹ فارمس پر جن کو آپ ٹارگیٹ کر سکتے ہیں، جیسے کہ ہزاروں گاڑیاں روڈ پر چلتی ہیں، یا جہاز آسمان پر اڑتے ہیں ہم ان کو گن نہیں سکتے، اس طرح ہم اپنے یوزرس کو یا کلائنٹ کو کاؤنٹ نہیں کر سکتے مگر شرط یہ ہے کہ آپ ان میں سے ضرورت مند افراد کو تلاش کرلیں، ان کے مسائل حل کریں اور پیسے کمائیں۔

وقت بدل گیا ہے، آپ کو بھی بدلنا پڑیگا، آپ کا کسٹمر بڑا  سیانا ہوگیا ہے، میں نے پراڈکٹ بیچنی ہے، میں نے سروس بیچنی ہے، مجھے رزلٹ دینے والا فری لانسر چاہئے۔

ڈجیٹل اتنا طاقتور میڈیم ہے، سوشل میڈیا استعمال کرکے، گوگل استعمال کرکے، وڈیوز کا پلیٹفارم استعمال کرکے جیسا کہ یوٹیوب استعمال کرکےیہ جو آپ ہماری وڈیو یا پوسٹ دیکھ رہے ہیں، اس ڈجیٹل مارکیٹنگ نے ٹریڈیشنل مارکیٹنگ کی پرائس کو دس گنا کم کردیا ہے۔ پرانے وقتوں میں اخبارات میں اشتہارات دینا پڑتے تھے، میگزین  میں اور ٹی وی پر اشتہار دینا تو مشکل اور منہگا کام ہے۔

تو اس طرح آپ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ذریعے سےٹریڈیشنل مارکیٹ سے ہٹ کے ڈجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے سے آپ دس گنا کم پرائس میں زیادہ کسٹمرس تک پہنچ سکتے ہیں۔ مطلب یہ کہ کم قیمت رکھ کے آپ لاتعداد کلائنٹس حاصل کرسکتے ہیں، جن سے آپ کی آمدنی کافی بڑہ جائے گی، جتنے زیادہ کلائنٹس ہونگے اتنی کمائی ہوگی۔ اس لئے میں ڈجیٹل مارکیٹنگ پر اتنا فوکس کر ہا ہوں۔ تو اگلی وڈیو  یا پوسٹ میں ہم یہ سیکھیں گے کہ ڈجیٹل مارکیٹنگ کیوں ضروری ہے؟ اور بھی بہت کچھ ہم سیکھیں گے، اللہ حافظ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!